ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے آرسی کھٹیا کو تلنگانہ کا انچارج مقرر کیا

کانگریس نے آرسی کھٹیا کو تلنگانہ کا انچارج مقرر کیا

Wed, 02 Aug 2017 11:37:44    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے آرسی کھٹیا کوتلنگانہ کا چارج اور ستیش جارچہلی کو سیکرٹری مقرر کر دیا ہے،اب تک دگ وجے سنگھ تلنگانہ انچارج تھے۔کانگریس کے ترجمان جناردن دویدی نے منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رضامندی سے دگ وجے سنگھ تلنگانہ کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے،اب وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر ہی کام کریں گے۔اس سے پہلے کانگریس نے پارٹی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کو گوا اور کرناٹک کے بھی انچارج کے عہدہ سے ہٹا دیا جا چکا ہے۔ان کی جگہ اے چیلا کمار کو گوا کا چارج سونپا گیا، جبکہ کیسی وینو گوپال کو کرناٹک کا انچارج بنایا گیا تھا۔
 


Share: